غزل گائیکی میں مہدی حسن اور غلام علی کی مثال نہیں، ہری ہرن

Hariharan

Hariharan

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی غزل گائیک ہری ہرن نے کہا ہے کہ پاکستان باصلاحیت گائیکوں کا ملک ہے اور غزل گائیکی کو عروج پر پہنچانے میں شہنشاہ غزل مہدی حسن اور غلام علی کی خدمات گراں قدر ہیں۔

بھارت کے معروف غزل گائیک اور پلے بیک سنگر ہری ہرن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزل گائیکی موسیقی کی ایک اہم ترین صنف ہے۔ اس کو سننے اور پسند کرنے والوں کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا لیکن گانے والے بہت کم ہے۔

اس وقت ہندوستان میں مختلف چینلز پرنوجوان گلوکاروں کو گانے کا موقع مل رہا ہے لیکن غزل گانے والے نوجوان نہ ہونے کے برابر ہیں۔

اس لیے میں چاہتا ہوں کہ پاکستان میں بھی غزل گائیکی میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔