غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام 4 روزہ قومی خطاطی نمائش کا افتتاح

Opening

Opening

لاہور : غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت کے زیر اہتمام چوتھی قومی خطاطی نمائش کی افتتاحی تقریب الحمرا ہال میں منعقد کی گئی جس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی، میاں محمود الرشید ، ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، معروف شاعر انور مسعود ، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، سید نور ، خورشید گوہر قلم ، عمار مسعود ، سید وقاص جعفری اور دیگر نے شرکت کی اور آرٹ گیلری کا فیتہ کاٹا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فنون لطیفہ کو اسلام کے پیغام کی ترویج کا اہم ذریعہ قرار دیا اور سیکولر آرٹ کی بجائے اسلامی آرٹ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی نے فن کو متاثر کیا ہے جس سے وجہ سے ہم اپنا کلچر کھوتے جارہے ہیں ۔ سید رضا علی گیلانی ، مجیب الرحمن شامی ، میاں محمود الرشید اور دیگر نے تقریب میں موجود خطاطوں کو ملک کا حقیقی اثاثہ اور دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان قرار دیا اور فن خطاطی کو بطور مضمون نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی فنون خطاطی نہ صرف ہماری شناخت ہیں بلکہ ہماری کھوئی ثقافت اور قرآن کی جمالیاتی قدروں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ آرٹ کے ذریعے اسلام کے پیغام کو بھی پھیلانے میں معاونت رکھتی ہیں۔

Opening

Opening

سید رضا علی گیلانی ، میاں محمود الرشید ، طاہر رضا بخاری ، مجیب الرحمن شامی اور دیگر نے ملک بھر سے آئے خطاطوں کے کام کو سراہا اور اسلامی خطاطی کی ترویج اور ترجیحاً سرپرستی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے امن کا پیامبر قرار دیا ۔ ‘حروف نور” کے عنوان سے ہونے والی اس قومی خطاطی نمائش میں ملکی و پاکستانی نژاد اوورسیز 200 خطاطوں کے دین اسلام اور قرآن کی جمالیاتی قدروں کو اجاگر کرتے تقریباً 300 فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں جن سے مایہ ناز پاکستانی خطاطوں کی مہارت ، فکری جذبات و احساسات ، سوچ کے رنگ اور مذہب سے لگائو کی عکاسی جھلک رہی ہے ۔ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق 17 مارچ تک جاری رہنے والی اس چار روزہ قومی خطاطی نمائش میں چوہدری محمد سرور ، قمر زمان کائرہ ، رانا مشہود احمد خان ، علامہ طاہر اشرفی ، فضل رحیم اشرفی ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ، مذہبی ، سماجی و صحافتی تنظیموں ، شوبز سے وابستہ افراد اور تعلیمی اداروں و جامعات کے وفود نمائش کا دورہ کریں گے۔ ###