غازی عبدالرشید قتل کیس، میجر (ر) تنویر حسین گواہ بننے کیلئے تیار

Ghazi Abdul Rashid

Ghazi Abdul Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کا کہنا ہے کہ سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں گواہ بننے کے لیے شہداء فاؤنڈیشن سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین لال مسجد آپریشن کے حقائق سے واقف ہیں۔ ان کے پاس لال مسجد کی اہم اور حساس معلومات ہیں۔

شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے آج آئی جی اسلام آباد کو سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین کا بیان ریکارڈ کروانے سے متعلق درخواست دیں گے۔

درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم لاہور جا کر سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع میجر ریٹائرڈ تنویر حسین کا بیان قلم بند کرے۔