غازی انتیپ (جیوڈیسک) غازی انتیپ کے علاقے آقچا قوینلو کے جنوب میں بارودوی سرنگوں کو ناکارہ بانے کے دوران بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے دو شہید ہوگئے ہیں۔
بارودی سرنگیں پھٹنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے والے دونوں فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ ان شہدا کی نعشوں کو جلد ہی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا جائے گا۔
دریں اثنا فوجی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے دعالی جا میں موجود دو ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو کو صبح سویرے ترکی کی جنگی طیاروں نے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا ہے۔ اس فوجی آپریشن کے دوران سات دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔
ماہ اگست میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کردہ فوجی آپریشن کے دوران چوکور جا میں 214، شمدینلی میں 52، یوکسیک اووہ میں 27 اور حقاری میں چھ ہشت گردوں سمیت 299 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔