غازی علم الدین شہید جیسے نوجوان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، قاری محمد افضل رضا
Posted on November 1, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : چیئرمین اصلاحِ ملت فائونڈیش قاری محمد افضل رضا نے کہا ہے کہ غازی علم الدین شہید جیسے نوجوان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، گستاخِ رسول راجپال کو قتل کرکے غلامی کا حق ادا کردیا،ان خیالات کااظہار اُنھوں نے اصلاحِ فائونڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد نورِ اسلام گھمن والا میں پیر ذوالفقار معصومی کی زیرصدارت اور قاری محمد اعجاز قمر کی زیر نگرانی منعقدہ غازی علم الدین شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو غازیوں، مجاہدوں کے سیرت و کردار سے روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ کانفرنس میں قاری محمد عابد صدیقی، پروفیسر شفاعت طلیب، روشن دین سلطانی، محمد اصغر رضا سلطانی، عبدالجبار، گلزار احمد اور فائونڈیشن کے ناظم نشرواشاعت عبدالسلام قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com