کراچی (جیوڈیسک) غازی علم دین شہید کا 84 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ انگریز دور حکومت میں راجپال نے توہین رسالت پر مبنی کتاب لکھی مسلمانوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی لیکن اسوقت کے فرنگی قانون کے تحت اسکو سزا نہیں دی گئی۔ غازی علم دین نے 16 اپریل 1929 کو راجپال کو قتل کر دیا اور گرفتاری پیش کر دی۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے غازی علم دین کا مقدمہ لڑا لیکن انگریز عدالت نے انہین سزائے موت سنا دی۔ غازی علم دین کو 31 اکتوبر 1929 کو میانوالی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔