جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈ منسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ/ڈی سی او غازی امان اللہ نے ضابط فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت 6 تا7محرم الحرام اور 9 تا10 محرم الحرام کے دوران امن وامان کی مثالی فضا برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی سی او نے ایک اور حکم نامہ کے تحت ضلع بھر میں ہر طرح کی وال چاکنگ ،مذہبی منافرت پھلانے والے لٹر یچر وپمفلٹس کی اشاعت و تقسیم ،کھلے عام اسلحہ کی نمائش،جنرل ٹرانسپورٹ، رکشہ ،ویگن او ر دکانوں پر علماء و ذاکرین کی آڈیو ویڈیو چلانے اور سیل کرنے،کسی مذہب یا گروپ کے خلاف نعرے بازی کرنے اورایسی افواء یا خبرپھیلانے جس سے عوام میں انتشار پیدا ہوپر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس طرح ماتمی جلوسوں کے روٹس پر چھتوں ،پالکونیوں میں کھڑے ہونے اور دیگر مقامات پرپانچ یا پانچ سے زائد افرا کے اکھٹے ہونے یا اجتماع کی شکل میں موجودگی پر سختی سے ممانعت ہوگی ۔حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی تاہم خواتین اوربزرگ شہری ،بچے، پولیس و آرمی کے اہلکاران ،ضلعی انتظامیہ کے ڈیوٹی پر متعین متعلقہ ملازمین اور میڈیا کے نمائندگان اپنی شناختی علامت کے ساتھ ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے سلام ٹیچرز کا آغاز کیا ،آج جمہوری دور میں ہمیں سلام ٹیچرز ڈے کو غلام ٹیچرز ڈے کے طور پر منانے پر مجبور کردیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے سلام ٹیچرز ڈے کے موقع پر اساتذہ سے میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دے رہی دوسری طرف ہزاروں سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرکے اپنی ناکامی کا ثبوت پیش کررہی ہے۔ اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر 5اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور عہد کیا کہ جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں مل جاتی ، این جی اوز کے حوالے کئے گئے سرکاری سکولز واپس نہیں ہوتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اصل تحریک کاآغاز اب ہوگا جب پنجاب بھر کے اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔ حکومت اساتذہ کو احتجاج کرنے پر مجبور کررہی ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کا تعلیم سے دور تک تعلق نہیں ہے، ان کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب بھر میں تعلیم کا معیار پستی کا شکار ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اس بات پر نوٹس لیں اور اساتذہ کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔