غازی ممتاز قادری کے خلاف دیا جانے والا فیصلہ ملک کی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے، مستقیم نورانی

Anjuman Talaba e Islam Pakistan

Anjuman Talaba e Islam Pakistan

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک بار پھر بدترین سیاسی نا سمجھی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کے سب سے اہم ترین اور نازک معاملہ میں مداخلت کی ہے، غازی ممتاز قادری کے خلاف دیا جانے والا فیصلہ سیکولر طبقے کی پاکستانی حکومت میں بالادستی کی زندہ مثال ہے، ہم بحیثیت جماعت اور بحیثیت مسلمان اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام، اور فدایان ختم نبوتۖ ہر سطح پر اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریگی، اس وقت پوری قوم شدید غم و غصہ ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پوری قوم غازی ممتاز حسین قادری نہ بن جائے، پھر حکومت کے لئے معاملے کو سلجھانا نہ ممکن ہوگا،غازی ممتاز قادری کے خلاف دیا جانے والا فیصلہ ملک کی تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے، قاتل اور بھتہ خور کو حکومت تحفظ فراہم کرتی ہے اورایک عاشق رسولۖ کو سزا دی جاتی ہے۔

انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم محمد زبیر صدیقی نے کہا کہ کارکنان صوبہ سندھ کے تمام 26اضلاع میں احتجاج، دھرنے اور ریلیاں منعقد کریں، ناموس رسالتۖ کا تحفظ ہمارے ایمان کی اساس ہے، ہم کسی بھی شخص کو ناموس رسالتۖ کے حوالے سے غیر شرعی فیصلے نہیں لینے دینگے، غازی ممتاز قادری نے ایک گستاخ رسول شاتم کو قتل کیا ہے، اور یہ کام سب سے اچھا کام ہے، انجمن طلبہ اسلام کا ہر کارکن آج سراپا احتجاج ہے، ہم ملک بھر میں صدائے احتجاج کے طور دھرنے اور مظاہرے کرینگے، غازی ممتاز قادری کو کچھ ہوا تو حکومت کو گھر بھیج دینگے۔جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام، فدایان ختم نبوتۖ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس سے گفگتو کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے سیکرٹری اطلاعت اویس صدیقی نے کہا کہ مرکزی جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام کراچی کی ہر مسجد میںروزکی بنیاد پر غازی ممتاز حسین قادری کے بیان و دعا کا اہتمام کیا جائے گا، انجمن نواجوانان اسلام کراچی کے صدر شفیق قادری نے کہا کہ ہم کسی صورت غازی ممتاز حسین قادری کو آنچ نہیں آنے دینگے، اس مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتوں کے کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
اعلامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمام جماعتیںآج اور کل کراچی پریس کلب پر شام 4سے 6 تک احتجاج کرینگی، آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے گرینڈجرگہ بلایا جا رہا ہے
جاری کردہ۔۔۔میڈیا سیل انجمن طلباء اسلام۔جمعیت علماء پاکستان۔۔مرکز ی جماعت اہل سنت۔۔۔انجمن نوجوانان اسلام۔۔۔۔فدایان ختم نبوتۖ