کراچی : انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ آئی ایم غازی ممتاز قادری کے نام سے تحریک تحفظ مقام مصطفیۖ کا آغاز کر رہے ہیں، غازی ممتاز قادری مسلمانوں کے لئے مرکز عقیدت و احترام بن چکے ہیں، ممتاز قادری کی شہادت سے انقلاب نظام مصطفیۖ کے نفاذ کی رفتار تیزہوجائے گی، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے حوالے سے اہم ترین اجلاس اور تحریک تحفظ مقام مصطفیۖ کے ایجنڈے کے لئے تشکیل کے لئے منعقدہ پروگرام میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ جنازے میں شریک ستر لاکھ لوگوں نے غازی ممتاز قادری کے جنازے پر عہد کیا ہے کہ آئندہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ سمیت کسی بھی ایسی جماعت کو ووٹ نہیں دینگے جو غازی ممتاز قادری کے خلاف ہیںانجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے کہا ہے کہ اہل سنت کا سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے، عوام و علماء متحد ہوچکے ہیں، غازی ممتاز حسین قادری نے وہ کام کردکھا یا ہے جو امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے کیا تھا۔
آج اہل سنت کو اس عظیم قائد کی یاد آرہی ہے جنہوں نے پوری اہل سنت کو یکجا کر کے رکھا تھا، اہل سنت و جماعت کے رہنما مفتی عابد مبارک نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری نے ناموس رسالت ۖ پر پہرا دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انجمن طلبہ اسلام کراچی کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوںسے انجمن طلبہ اسلام و جمعیت علماء پاکستان کی ریلیاں اور مظاہرے ہوئے ہیں اور یہ اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ایک ممتاز قادری سے خوفزدہ حکومت اور مغربی سامراج نے ایک غازی کو پھانسی پر لٹکا کر ایک کڑوڑ غازی ممتاز حسین قادری تیار کر لئے ہیں، ہم سب بھی غازی ممتاز حسین قادری ہیںاور ناموس رسالت ۖ پر پہرہ دینے کے لئے تیار ہیں۔