غازی قتل کیس، مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف عبدالرشید غازی قتل کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کررہے ہیں۔

اس موقع پر مدعی مقدمہ کی جانب سےملک عبدالحق ایڈووکیٹ اور پرویز مشرف کی طرف سے اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے، سابق صدر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکیورٹی وجوہات اور بیماری کے باعث پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود پرویز مشرف پیش نہیں ہو رہے۔ وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کچھ دیر بعد سنایا جائیگا۔