غازی صلاح الدین کے بھائی کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، خالد مقبول صدیقی

Khalid Maqbool Siddiqui

Khalid Maqbool Siddiqui

حیدرآباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ غازی صلاح الدین کے بھائی کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔

سینیٹر بابر غوری کا کہنا ہے کہ ضیاء کے قتل کی ذمے داری وزیراعلیٰ سندھ پر ہے۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین کے بھائی کے سوئم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کے کسی وزیر نے بھی غازی صلاح الدین سے ان کے بھائی کے قتل کی معلومات لینے کی کوشش تک نہیں کی۔

حکومت سندھ کی ذمے داری ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کرے۔ اس موقع پر سینیٹربابرغوری کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، سندھ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔