لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے سنئیر رہنما اور چئیرمین کا ہنہ حاجی بشارت علینے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جہیز کی لعنت ،ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں پائی جاتی، یہی وجہ ہے کہ ان تینوں ممالک میں لوگ جہیز کی وجہ سے پریشان ہیں بلکہ بات پریشانی سے بھی آگے نکل کر قتل و غارت تک پہنچ چکی ہیں۔ ہندوستان کی سروے رپوٹ کے مطابق پچھلے تین سالوں مین تقریباً پچیس ہزار سے بھی زیادہ دلہنوں کا جہیز نہ لانے یا کم لانے کے جرم میںقتل ِ عام ہوا۔ پاکستان میںبھی اس گھناؤنے جرم میں اضافہ ہ ہو رہا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی لاکھوں بچیاں بغیر جہیز کے بوڑھی ہو چکی ہیںاس رسمِ قاتل کا مووجب ہندوستان ہے چونکہ تینوں ممالک پہلے اکٹھے تھے اس لیئے علیحدہ علیحدہ ہونے کے بعدبھی اس قاتل رسم سے چھٹکارا نہ پا سکے باقی کسی ممالک میںجہیز کی وجہ سے چوریاں ،ڈاکے،سود ی لین دین،ملاوٹ،گردہ فروشیاں ،خودکشیوں جیسے گھنا ؤنے جرائم نہیں ہوتے اگر اس گندی رسم پر قابو نہ پایا گیا تو لگتا ہے کہ ایک وقت آنے والا ہے جب کچھ نہیں بچے گا۔ اسلام کے مطابق لڑکی والوں کے ذمہ نکاح کا کوئی خرچہ نہیں ۔بلکہ لڑکا ذمہ دار ہے جو ہمارے معاشرے میں الٹ ہو چکا ہے۔