اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کیخلاف غازی عبد الرشید قتل کیس کا ٹرائل ہائیکورٹ منتقل کرنے کی پٹیشن کی جلد سماعت کیلیے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبد الرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا ٹرائل منتقلی کی درخواست شہداء فاؤنڈیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی جس میں سابق صدر کیخلاف قتل کیس کا ٹرائل سیشن کورٹ کے بجائے ہائیکورٹ منتقل کیے جانے کی استدعا کی گئی۔
شہداء فاؤنڈیشن نے ٹرائل منتقلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے عدالت عالیہ میں ایک پٹیشن بھی دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔