کراچی (اسٹاف رپورٹر) صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کہا ہے کہ دین اسلام امن و محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے دین کے نام فساد برپا کرنے والوں کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اسلام کا نام لیکر انسانیت سے کھیل کر دنیا میں دین اسلام کے چہرے کو داغ دار اور اپنے آپ کو طالب کا نام دیکر مدارس کے تشخص کو بگاڑ نے کا باعث بن رہے ہیں ایسے عناصر کا نہ دین اسلام سے کوئی واستہ ہے اور نہ یہ لوگ مدارس کے طالب ہوسکتے ہیں ۔ہمارے مدارس میں دین سے محبت اور اخوت اور انسانیت کے قدر کا درس دیا جاتا ہے۔
اسلام کے نام پر ان نام نہاد دہشت گردوں کے خلاف ہم اپنی افواج کی جد و جہد کو سلام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اپنی افواج کے اُن عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم پورہ گلفشان سوسائٹی میں جامعہ غوثیہ طفیلیہ میں تحفظ ناموس رسالت و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،یونین کمیٹی نمبر14سے اُمیدوار برائے چیئر مین عبدالرحمن ،جنرل کونسلر دائود خان ،غلام رسول ،کرنل ریٹائرڈ بشیر ،ملک حنیف ،رمضان گجر اور محمد سعید نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن نے کانفرنس سے خطاب میں مزید کہاکہ ہم اپنے مسجدوں کی تعمیر کے ساتھ اپنے مدارس میں جدید تعلیم کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے مدارس کے طلباء سے کہاکہ وہ دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کا حصول بھی یقینی بنا ئیں۔
،کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے انشا اللہ اب و دن دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور ایک پر امن اور انسانیت دوست کے نام سے پاکستان کا نام دنیا میں سربلند ہوگا کانفرنس میں جامعہ غوثیہ طفیلیہ کے افتخار سلطان ،آصف علی سلطانی ،قاری قاسم ،مبارک شاہ ،رب نواز سلطانی ،نعیم سلطانی ،سید احمد علی سلطانی اور دیگر بھی موجود تھے۔