کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی میں گھوسٹ ملازمین اور عوامی میں کوتاہی قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا دفتری اوقات کی پابندی کو یقینی بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کردی گئی ہے۔
غیر حاضر اور دفتری اوقات کی پابندی نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روک دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے اچانک شاہ فیصل زون کے دفاتر کا تفصیلی دورہ کرکے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے ملازمین کی حاضری اور مرکز شکایت کا دورہ کرکے علاقائی مسائل کے حوالے سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے ملازمین کی حاضری کا معائنہ کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ملازمین کی روزانہ حاضری کو یقینی بنا نے کے لئے حاضری شیٹ روزانہ کی بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر آفس میںجمع کرائی جائے انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ماتحت ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کرائیں اس موقع پر مرکزی شکایت کا دورہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے مختلف محکموں سے متعلق علاقائی مسائل کے حوالے سے مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایات کا معائنہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی شکایات کے فوری ازالے کے لئے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور مرکز شکایت میں موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کریں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کواتاہی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں اور علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں۔