سوات (جیوڈیسک) سوات کی گل مکئی نے کہا ہے کہ اسے بھوتوں سے ڈر لگتا ہے لیکن طالبان اسے خوفزدہ نہیں کر سکتے ہیں۔
ملالہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے ملنے والی نئی دھمکیوں سے وہ بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہیں۔ا ن کے عزم پختہ ہیں، طالبان اسے تبدیل نہیں کر سکتے، ملالہ کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ اپنے ذہن سے اسے بھلا چکی ہیں۔ خود پر ہونے والے حملے کے حوالے سے ملالہ نے کہا کہ ہوش میں آنے کے بعد ان کی مسکراہٹ کو صرف ان کے والد ہی سمجھ پائے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ملالہ نے کہا کہ اسے بھوتوں سے تو ڈر لگتا ہے لیکن طالبان سے نہیں۔ ملالہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ برمنگھم کے ہسپتال میں ہوش آنے پر ان کے ذہن میں پہلی بات یہ آئی تھی کہ ہسپتال کے اخراجات کیسے ادا ہوں گے۔