گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے قریب میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہوگیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے درمیان انجن فیل ہوگیا۔
جس کے باعث گرمی اور حبس میں مسافر پریشان ہیں جبکہ ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پنجاب سے کراچی جانے والی تیز گام کو صادق آباد کے قریب ولہار اسٹیشن جبکہ ملت ایکسپریس کو ڈہرکی اور بزنس کلاس کو ریتی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال کے لئے متبادل انجن طلب کیا گیا ہے،جس سے ڈاون ٹریک معطل ہوگیا ہے۔