گھوٹکی(جیوڈیسک)گھوٹکی خاتون سے زیادتی کے ملزموںنے اس کے بھانجے کو قتل کردیا،مقدمہ درج کرانے پر نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا۔صدر کے نوٹس کے بعد پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاگھوٹکی میں ملزموں نے خاتون سے زیادتی کے بعد مقدمہ درج کرانے پر نوجوان کو جلا کر قتل کردیا۔
صدر آصف علی زرداری کے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق خانپور مہر میں سنیل عرف بکڑ اور کرشن نے کچھ روز پہلے ایک خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان خاتون کے گھر والوں پر کیس کا مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤڈال رہے تھے۔
ہفتے کی صبح متاثرہ خاتون کے بھانجے گیان چند کو ملزمان نے 6ساتھیوں سے مل کر اغوا کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ جس کے بعد گیان چند نے شدید زخمی حالت میں سکھر اسپتال میں دم توڑ دیا۔ صدر زرداری کی جانب سے نوٹس لینے پر پولیس نے واقعے میں ملوث نامزد ملزمان سنیل، کرشن، وکرم اور انیل کو گرفتار کرلیاہے۔