گھوٹکی میں دومغوی نوجوان بازیاب، خاتون اور پولیس اہلکار گرفتار

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں پولیس نے چھاپا مار کر دو نوجوان مغویوں کو بازیاب کر وا کر ایک خاتون اور کراچی پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی اسلام شیخ کے مطابق 3 ہفتے قبل قادر پور لنک روڈ سے اغوا ہونیوالے 2 نوجوان مغویوں کو پنوعاقل کے علاقے ٹھکریاٹے سے بازیاب کروا لیا گیا۔

کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کراچی کے علاقے کورنگی تھانے کا اے ایس آئی رازق بلو بھی شامل ہے اسلام شیخ کے مطابق اغوا برائے تاوان گینگ میں 12 افراد شامل ہیں، دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے جارہے ہیں۔