گھوٹکی : خاتون ٹیچر کو قید کرنے والا وڈیرا فرار

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں خاتون ٹیچر کو اسی کے گھر میں قید کرنے والا وڈیرا سرفراز گھر خالی کر کے فرار ہو گیا، خاتون کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی ملنے لگیں۔

سکول ٹیچر امبرین کو دوستی سے انکار پر اسی کے گھر میں قید رکھنے والا بااثر وڈیرز سرفراز گرفتار نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق وڈیرا اپنے گھر خالی کر کے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب خاتون ٹیچر کے مطابق اسے ایک نامعلوم فون نمبر سے تیزاب سے جلا دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں کہ اس نے ایف آئی آر کٹوا کر کیا کر لیا وہ جیسے ہی گھر سے باہر نکلے گی اس کے منہ پر تیزاب پھینک دیا جائے گا۔ ان دھمکیوں پر خاتون خوف زدہ ہے۔