گھوٹکی (جیوڈیسک) ضلع گھوٹکی میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ سینکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ متاثرین سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ اوباڑو، میرپور ماتھیلو اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں سیلاب کے باعث سینکڑوں دیہات فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔
جبکہ سینکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور لوگ حفاظتی بند پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ کشتیوں کی کمی کے باعث نقل مکانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حفاظتی بند پر موجود متاثرین کا کہنا ہے۔
کہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور انہیں کھانے پینے کی قلت کے علاوہ مختلف بیماریوں گرمی حبس کا سامنا ہے انہیں راشن، خیموں اور پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت ہے۔