گھوٹکی: کاروکاری کاالزام، شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں کاروکاری کے الزام میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ صدیق گوٹھو گاوٴں میں پیش آیا جہاں مختیار گوٹھو نامی شخص نے اپنی 22 سالہ بیوی امیراں پر کاروکاری کا الزام لگا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امیراں موقع پر ہلاک ہوگئی۔

واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیی گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔