گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماوں نے مبینہ طور پر لوگوں کو رقم دگنی کرنے کالالچ دینے اور غیرقانونی سود کا کاروبار کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق یو سی ناظم پیر میاں منظور کی رہائش گاہ خانقاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف میں مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔
جس میں ڈہر کی کے ایک شخص امانت علی گولو عرف ڈان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ امانت علی غیر قانونی سود کا کاروبار کرتا ہے۔ کانفرنس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ امانت علی اور غیرقانونی سود کا کام کرنے والے تمام افراد، دکانداروں اور اداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔