گھوٹکی (جیوڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر جرگے نے کاری قرار دے کر قتل کا حکم جاری کردیا۔
گھوٹکی کے علاقے ریتی سے تعلق رکھنے والے سجاول اور غزالہ نے 10 روز پہلے پسند کی شادی کی تھی۔ جوڑے کا موقف ہے کہ علاقے کے بااثر افراد نے جرگے کے ذریعہ انہیں کاری قرار دے کر قتل کا حکم جاری کردیا ہے، زندگی بچانے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
جوڑے نے الزام لگایا کہ بااثر افراد کے دباؤ میں آکرپولیس انہیں تحفظ دینے کے بجائے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی لالچی ہیں اور عمر رسیدہ شخص کو فروخت کرنا چاہتے تھے۔ جوڑے نے حکومت سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔