گھوٹکی : نجی اسکول کے باہر فائرنگ، ایک ٹیچر جاں بحق ،تین زخمی

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے علاقے لیڈی مارکیٹ کے قریب نجی اسکول کے باہر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی، 3خواتین بھی زخمی ہو گئیں۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔