گھوٹکی پولیس نے چھاپہ مار کر ریلوے ٹریک سے نٹ بولٹ چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔ چوروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔ گھوٹکی میں ریلوے ٹریک سے نٹ بولٹ چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان مسافروں کی جانوں سے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک سے نٹ بولٹ چراتے تھے۔ جس سے ریلوے ٹریک کمزور ہو جاتا تھا۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مسروقہ سامان اور چوری کے آلات آری، اسکرو، پلاس برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے ریلوے افسر کی مدعیت میں چاروں چوروں حاکم بھٹو، عاشق بھٹو، جمیل الرحمان اور جمالدین پر بی سیکشن تھانہ گھوٹکی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی پنو عاقل کے ایریا میں ریلوے ٹریک کے سپورٹنگ آلات چوری کئے تھے۔