گھوٹکی: زیادتی کا شکار بہنوں کو دھمکیاں، جنگل میں پناہ لے لی

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) چند روز پہلے گائوں کھمبڑا میں ایس ایچ او عبداللہ اعوان نے دو بہنوں کو مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا۔ کیس چلائے جانے کے بعد ایس ایچ او کو حراست میں لے لیا گیا۔ حوالات میں بااثر ایس ایچ او کو وی آئی پی پروٹوکول دیاجا رہا ہے جبکہ متاثرہ لڑکیوں پر کیس واپس لینے کے لئے دبا بھی ڈالا جا رہا ہے۔ اپنی زندگی بچانے کی خاطر دونوں بہنوں نے جنگل میں پناہ لے لی ہے۔

متاثرہ لڑکیوں نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لیں گی۔ اہل علاقہ بھی اس افسوسناک سانحے پر سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ادھر لڑکیوں کی جنگل میں موجودگی سے بے خبر پولیس نے ان کی تلاش کے لئے مبینہ طور پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔