گھوٹکی: کچے کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Ghotki

Ghotki

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے علاقے رونتی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ابرار حسین کے مطابق خفیہ اطلاع پر رونتی میں کچے کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔

اس دوران علاقے میں روپوش مطلوب ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہواہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔