گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے سکول میں اب علم شمع روشن ہو گی، تین سال سے قائم پولیس چوکی ختم کر دی گئی، اہلکاروں نے سامان بھی اٹھا لیا۔ گھوٹکی میں دنیا نیوز نے بچوں کو سکول لوٹا دیا۔
تین سال سے حیات پتافی گرلز پرائمری سکول میں قائم پولیس چوکی ختم کرا دی گئی ، اہلکاروں نے چوکی سے اپنا سامان بھی اٹھالیا۔ پولیس چوکی کی وجہ سے تین سال سے طالبات گھروں تک محدود تھیں۔ دنیا نے آواز اٹھائی تو سائیں سرکار کو ہوش آیا۔
صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے فوری طورپر پولیس چوکی ختم کرنے کا حکم دیا اور رپورٹ طلب کی۔ وزیر داخلہ کے ایکشن کے بعد پولیس چوکی تو ختم ہوگئی ۔ اب گھوٹکی کے سکول میں علم کی شمع روشن ہو گی۔