گھوٹکی کے قریبی گائوں ابل میربحر سے دو کمسن بچیاں لاپتہ ہو گئیں، ورثا کی جانب سے 10 سالہ سسئی اور9 سالہ عمرانہ سومرو کو اغوا کرنے کی رپورٹ ای سیکشن تھانہ پردرج کروا دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں لاپتہ بچیوں کے والدین غلام حیدر اور منظور سومرو نے زرائع کو بتایا کہ دونوں بچیاں گذشتہ دن سے اچانک لاپتہ ھو گئی ھیں علائقے میں تلاش کے باوجود بچیاں نہیں مل سکی جسکے باعث گھر میں کھرام برپا ھوگیا ھے جبکہ بچیوں کی باحفاظت واپسی کے لیئے قران پاک کی تلاوت شروع کردی ھے۔ بچیوں کے والدین نے ای سیکشن تھانہ پربچیوں کو اغوا کرنے کی رپورٹ درج کرادی ھے۔