غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی G-7/2کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ملک قیصر گزشتہ روز منعقد ہوا

چکوال: غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی G-7/2کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین ملک قیصر گزشتہ روز منعقد ہوا ۔اجلاس میں حضرت بی بی زینب کے روضہ مبارک کو شہید کرنے کی سازش کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالم اسلام کے خلاف گھنونی سازش ہے ،جسکو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں حکومت الوقت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہو ش کے ناخن لے اور ایسے شر پسند اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ عالم اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے ۔اجلاس کے آخر میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ماہ گیارویں شریف کا پروگرام 27جولائی 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز عصر میلاد پارک میں ہو گا۔