غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کالونی اسٹار، کلر یونین اور بلوچ برادرز کی کامیابی

Football

Football

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب لیاری کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کالونی اسٹار نے مد مقابل بلوچ اسٹار گذری کو 2-1سے شکست دیدی دونوں ٹیموں کے مابین نہایت سخت مقابلہ رہا اور کھیل کے دوران وقفے وقفے سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا کالونی اسٹار کی جانب سے شمسیر اور عبدالرشید جبکہ بلوچ اسٹار گذری کا واحد گول ارسلان نے اسکو ر کیا۔

دوسرے میچ میں کلری یونین نے ملیر یونین کو پنالٹی ککس پر 5-3سے شکست دیدی یہ مقابلہ کھیل کے دوران وقت مقررہ تک بغیر کسی گول سے برابر رہا پنالٹی ککس مرحلے میں کلری یونین کے تحسین ،آصف ،ولی محمد ،سراج اور ابراہیم نے درست نشانہ بازی کرتے ہوئے گول اسکو ر کئے جبکہ ملیر یونین کی جانب سے ایاز خان ،واصف اور عابد علی نے گیند جال کے سپرد کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

کھیلے گئے تیسرے میچ میں بلوچ برادرز نے حسن اولیاء فٹ بال کلب کو پنالٹی ککس پر 3-1سے قابو کرلیا کھیل کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابری پر ختم ہوا بلوچ برادرز کے کھلاڑیوں شہزاد ،احمد اور فیض محمد نے پنالٹی ککس پر گول اسکور کئے جبکہ حسن اولیاء کی جانب سے اصغر علی نے ہی گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

ان میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،یوسف بلوچ ،پرویز یوسف ،فیض HBL،حیدر علی ،یوسف منصوری اور نذر شباب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنرفیض عثمان ،گلزار ظہور ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔