اسلام آباد : سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے اپنے بیان میں کہا پروفیسر غلام احمد خلیل فاروقی رضوی کا ادھورا مشن پورا کریں۔آپ اہل حق کے دلیر اوریارسول اللہ کہنے والوں کے بے مثال بہادر راہنما تھے۔انکی وفات ملک و قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔خلیل فاروقی کی تحقیقی، علمی اور ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی وفات سے ملک اور قوم ایک محب وطن سکالر اور اسلام کا سچا درد رکھنے والی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔پروفیسر غلام احمد خلیل فاروقی رضو ی نے زندگی بھر انقلاب نظام مصطفیۖ کیلئے سرگرم عمل رہے۔انہوں نے کہا آپ کی کمی ہمیں قدم قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔آپ کی باتیں اور یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گئی۔
پروفیسر غلام احمد خلیل فاروقی رضوی زندگی بھر انجمن طلبہ اسلام کے مشن فروغ عشق رسول ۖ کیلئے جہدوجہد کرتے رہے۔آپ سفیر عشق رسول اور فکر رضا کے بہت بڑے علمبردار تھے۔آپ نے لادینیت،بدعقیدگی کے خاتمے اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے تاریخ ساز کردارادا کیا۔۔۔۔