لاہور: حضرت علامہ مولانا حافظ قاری مفتی غلام حسن قادری کی تصنیفات کی تعداد پچاس سے زائد ہونے پر تقریب رونمائی وجبہ پوشی 4 مارچ بروز بدھ بعد از نماز عشائ۔ شیخ شادی ہال نزد چوک اسلام پارک ،شاہدرہ ٹائون لاہور میں ہو گی۔
پاکستان سنی تحریک شاہدرہ لاہور،علامہ مولاناغلام قادر کے زیرانتظام منعقدہونے والی تقریب میں نامور علماء شرکت کریں گے،جن میں علامہ مولانامحمد منشاء تابش،ڈاکٹرطارق محمود چشتی،پیرسید عبدالقادر شاہ،پیر سید علامہ مولانا انوارالحسن گیلانی،قاری ریاض احمد فاروقی،مولاناقاری محمداعظم علی نعیمی ،مولانامختار علی حیدری ہزاروی،حکیم محمد علی سیفی اور دیگر شامل ہوں گے۔اس موقع پر ملک و قوم اور اُمت مسلمہ کیلئے خصوصی دُعا کی جائے گی۔