غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود کا تمام زونز کے افسران کے ہمراہ بارش کے بعد ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے برساتی صورتحال سے نمٹنے اور دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع کورنگی میں میونسپل یمرجنسی کا نفاذ کرکے تمام افسران وعملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے دوران برسات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے تمام زونز میں شکایتی مراکز فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے پیر کی صبح ہونے والی برسات کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے تمام شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے افسران کے ہمراہ مختلف شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے مرکزی شاہراہوں سمیت اندرونی گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا یا جائے خصوصاً نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے اقدامات اور صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے تمام زونز کے محکمہ سنیٹریشن ،باغات اور الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی اقدامات ترتیب دیں تاکہ دوران برسات عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے شاہ فیصل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کے مختلف شاہراہوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا انہوں نے افسران و عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com