میڈرڈ (جیوڈیسک) یوں تو پوری دنیا میں ٹرینوں کے گزرتے وقت ریلوے لائن پر حادثے سے بچنے کے لیے پھاٹک یا کوئی رکاوٹ لگائی جاتی ہے تاکہ ٹرین کے گزرتے وقت عام ٹریفک کو روکا جاسکے لیکن لیکن آپ کو یہ پڑھ کر حیرت ہوگی کہ اسپین میں ایسا ہی ایک ٹریک تو ہے لیکن ٹرین کا نہیں بلکہ ہوائی جہاز کے رن وے ہے جہاں جہاز کوگزارنے کے لیے پھاٹک بند کرکے عام ٹریفک کو روکا جاتا ہے۔
اسپین کے علاقے جبل الطارق میں جبرالٹر ایئر پورٹ سے جہاز حیرت انگیز اور دلچسپ اڑان بھرتے ہیں اور اتنے ہی دلچسپ انداز میں اتر کر ائیر پورٹ تک پہنچتے ہیں، ایئرپورٹ رن وے کے درمیان سے گزرتی سڑک عام ٹریفک کی روانی کے لیے ہے، رن وے پر جہاز کو گزارنے کے لیے عام ٹریفک کو روکا جاتا ہے جس کےبعد جہاز رن وے پر اپنا سفر مکمل کرتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جبل الطارق میں میدانی علاقہ نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں ایئرپورٹ بنایا گیا ہے وہاں صرف 6.8 کلومیٹر کا علاقہ میدانی تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کا رن وے کسی سڑک کے درمیان سے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ جبرالٹر ایئرپورٹ کا یہ رن وے مصروف ترین سڑک ونسٹن چرچل ایونیو کے درمیان سے گزرتا ہے۔
اس رن وے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے دونوں جانب بیریئر لگا دیئے گئے ہیں جہاں جیسے ہی جہاز اتر کر رن وے پردوڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچتا ہے توبیریئر نیچے گراد یئے جاتے ہیں اور یوں ٹریفک رک جاتی ہے، رن وے کے باعث اکثر یہاں ٹریفک کو 10 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے لیکن بعض دفع یہ انتظار گھنٹوں پر محیط بھی ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جبرالٹر ایئرپورٹ زیادہ مصروف نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ایئرپورٹ سے کل 38 پروازوں کو ہینڈل کیا جاتا ہے اور ان پروازوں کی آمدورفت برطانیہ سے ہی ہوتی ہے۔