اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے فرشتہ قتل کے بعد مظاہرے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیرحاضری پر ملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔
تیسری بار طلبی کے باوجود گلالئی اسماعیل عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ گلالئی اسماعیل کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلیے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا اور سماعت 21 اکتوبر تک کیلیے ملتوی کر دی۔