کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اگر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں جیت گئے تو شاید دھرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ْ
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کراچی، کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں سے شروع ہوگا، ابھی یہ طے نہیں ہے کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ 10 اپریل سے رمضان شروع ہو رہے ہیں اور اسلام آباد میں دھرنا 10 اپریل تک جاری رہے گا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی جیت گئے پھر شاید مارچ اور دھرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔