گلگت بلتستان اور ہزارہ کے علاقوں میں بارش جاری، موسم سرد

Gilgit Hazaraweather Rain Snowfall

Gilgit Hazaraweather Rain Snowfall

گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان، مانسہرہ بٹگرام ،کوہستان ،ایبٹ آباد ،گلیات میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہےجبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور شاہراہ کاغان بند ہوگئی ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ، بٹگرام، تور غر،اپر اور لوئر کوہستان ،ایبٹ آباد،گلیات میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ناران کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ کاغان اور اپر کوہستان میں ہربن نالے کے قریب شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بندہے۔

گلیات کے بلند مقام میرانجانی پر ایک سے2 انچ تک برف پڑ چکی ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

گلگت بلتستان کےاضلاع دیامر،استور ، غذر اور دیگر پہاڑوں پر آج بھی وقفےوقفے سے پہاڑوں پر برف باری جبکہ چلاس شہر میں رات سے وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔