گلگت بلتستان اسمبلی کے ضمنی انتخابات ، ن لیگ کامیاب

Elections

Elections

گلگت بلتستان (جیوڈیسک) قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں اسکردو کے حلقہ تین اور گانچھے کے حلقہ دو سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جی بی ایل اے نائن اسکردو تھری سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی فدا محمد نشاط نے آٹھ ہزار تین سو اکیانوے ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سید عباس موسوی آزاد امیدوار دو ہزار اٹھاون ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی ایل اے 23 گانچھے ٹو سے بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلطان علی چار ہزار دو سو سات ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے غلام حسین ایڈوکیٹ تین ہزار سات سو تریسٹھ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی انتخابات میں دونوں حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار غیرسرکاری نتائج کے مطابق بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے ہیں۔