اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا محکمہ (کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور جی بی پولیس کے دو اہم شعبوں انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی ڈی پولیس کو اس نئے محکمے میں ضم کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی ظفر اقبال اعوان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ارحمٰن کی طرف سے منظوری مل جانے کے بعد اس نئے محکمے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
جس کے تحت جی بی پولیس کےدو اہم شعبوں سی آئی ڈی پولیس اور انویسٹی گیشن ونگ کو ختم کر کے محکمہ انسداد دہشت گردی میں ضم کر دیا گیاہ ے اور ایس پی تنویرالحسن کو اس محکمے کا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔ قیام کا مقصد ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیےمتحرک اور فعال کردار ادا کرنے کے علاوہ جی بی میں اقتصادی راہداری کے منصوبے سمیت دیگر پاک چین مشترکہ منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
ڈیپارٹمنٹ میں 3 شعبے انٹیلی جنس اینڈ ٹیکنیکل ونگ، آ پریشن ونگ اور انویسٹی گیشن ونگ کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ہر طرح کی دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے بھی اس محکمے میں شامل کیے جانے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو خصوصی تربیت او جدید ترین اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل آپریشنز اور انویسٹی گیشنکے لئے ٹیکنیکلاسپورٹ بھی یہ محکمہ مہیا کرے گا۔