گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری

Snowfall

Snowfall

کراچی (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے برف باری جاری ہے جس سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، غذر اوراستور میں ہر شے برف سے ڈھکی ہوئی ہے اور دو روز سے برف روئی کے گالوں کی طرح برس رہی ہے۔

برف باری سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے بعض شہروں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، تاہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈ برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔