اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن سمیت بعض قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بلوچستان میں بھی بارش اورٹھنڈی ہواوں سے سردی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔
جمعہ کو قلات ملک کا سرد ترین علاقہ رہا، جہاں پارہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ استور منفی 2، اسکردو اور کالام میں منفی 1 رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔