گلگت بلتستان، کشمیر ، ملا کنڈ میں بارش اور برفباری کا امکان

Weather

Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں موسم خشک رہنے اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات ہر ہلکی بارش اور پہاڑوںپر برفباری کی توقع ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام، قلات، گوپس ، کوئٹہ منفی 2 اور چترال اور استور میں منفی 1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔