گلگت بلتستان میں پاکستان کے جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

Jashan e Azadi Celebration

Jashan e Azadi Celebration

گلگت (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات اور خدشات کے باوجود گلگت میں پاکستان کے جشن آزادی کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

گلگت میں کئی روز سے جاری جشن آزادی پاکستان کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیےگلگت کے شہریوں کا جذبہ اور جوش وخروش دیدنی ہے۔

قومی پرچموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے جب کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی گاڑیوں کو بھی پاکستان کے جھنڈوں سے سجاکر جشن آزادی کی رونقوں کو دوبالا کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف سے بے نیاز جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن لوگوں کا جذبہ وطن سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔