گلگت (جیوڈیسک) گلگت بلتستان کے انتخابی میدان میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی اور پی پی کو ہری جھنڈی دکھا کر میدان مار لیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق اب تک مسلم لیگ نواز نے 10 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ 4 میں اسے برتری حاصل ہے۔
اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے16 نشستوں کے مکمل نتائج موصول ہو چکے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن نے 10، مجلس وحدت مسلمین نے 2 ،پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک ،پاکستان تحریک انصاف نے ایک جبکہ 2 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
جبکہ اب تک کے غیرسرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کو4حلقوں میں برتری حاصل ہے۔اسلامی تحریک پاکستان کو 2 نشستوں پربرتری ،جے یوآئی(ف) کو ایک اورآزاد امیدوار کو 1 نشست پر برتری مل سکی ہے۔
جبکہ جی بی ایل اے7،اسکردو 1، جی بی ایل اے 10 اسکردو 4 ، اور جی بی ایل اے 16 دیامر 2 کے نتیجے روک لیے گئے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔