ن لیگ گلگت بلتستان میں عوامی رائے عامہ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ناصر شیرازی

MWM

MWM

گلگت : ن لیگ گلگت بلتستان میں عوامی رائے عامہ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان پر ایف آئی آر اور اُن کی بلا وجہ گرفتاریاں الیکشن سے پہلے حالات خراب کرنے کی سازش ہے،احتجاج عوا م کا جمہوری حق ہے۔

گلگت بلتستان کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،ہم پاکستان کو انتہا پسندوں کے سرپرستوں کی کالونی نہیں بننے دینگے ان خیالات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما عارف قنبری کے گھر پولیس گردی اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں گلگت پولیس دہشت گردوں کو جیل سے فرار اور محب وطن لوگوں کو پابند سلاسل کرکے آخر قوم کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

ہم ریاستی ظلم بربریت کو برداشت نہیں کریںگے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ گرفتار رہنماوُں کو فوری رہا کریں اور صورت حال کو بگڑنے سے بچائیں۔