گلگت بلتستان میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی

Rain

Rain

اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان میں کئی روز سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے بالائی علاقوں میں جاری مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر اور گردونواح میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

گوجال کے علاقے غلکین میں گلیشیر کے پانی کا رخ تبدیل ہو نے سے شاہراہ قراقرم کا ایک کلومیٹر کا حصہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث پاک چین تجارت بھی اکیس روز سے بند ہے۔

شاہراہ قراقرم کی بندش کے خلاف شہریوں نے گوجال میں دھرنا دیا۔پنجاب میں جھنگ، گوجرہ، چیچہ وطنی اور ساہیوال میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش قصور میں 47 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔