گلگت بلتستان میں انتخابی میدان کل لگے گا

Election

Election

گلگلت (جیوڈیسک) قدرتی حسن سے مالا مال اور 18 لاکھ آبادی والے گلگت بلتستان کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان اضلاع میں استور، دیامر، گانچھے، غذر، گلگت، ہنزہ نگر اور سکردو شامل ہیں۔

2009 میں ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے شمالی علاقہ جات یعنی گلگت بلتستان کو صوبائی طرز حکومت کے تحت جزوی طور پر اختیارات منتقل کیے گئے۔

اس آرڈیننس کے تحت گلگت بلتستان اسمبلی میں 24 نشستیں قائم کی گئیں جن کا سربراہ وزیر اعلیٰ کو مقرر کیا گیا ، ساتھ ہی گورنر کا عہدہ بھی قائم کیا گیا۔ 2009 میں ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ 8 جون کو ہونے والے الیکشن میں کل 271 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 124 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔

گلگت بلتستان کے 7 اضلاع کو 24 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کُل 6 لاکھ 18 ہزار 3 سو 64 ووٹرز کے لئے 1 ہزار 1سو 40 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔