گلگت بلتستان میں برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Snow

Snow

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آبادگلگت بلتستان میں برفباری اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،مالاکنڈ ڈویژن میں موسم ابر آلود ہے۔گلگت بلتستان میں غذر کے پہاڑوں پر تین روز سے برفباری جاری ہے ،شہر اور گردنواح میں وقفے وقفے سیبارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔گوپس کے بالائی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے بند ہونے والے راستے کو کھول دیاگیا ہے۔

استور اور دیامر کے علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔مالاکنڈ کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔سوات،مینگورہ ، شانگلہ اورمالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔ہزارہ ڈویژن ،مری ، آزاد کشمیر اور خیبر ایجنسی میں بارش کے بعد ایک بار پھر سردی بڑھ گئی ہے۔